ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بہار: صفائی اہلکاروں کی غنڈہ گردی ،معمولی تنازع میں نوجوان کوسڑک پر گھسیٹ کرپیٹا

بہار: صفائی اہلکاروں کی غنڈہ گردی ،معمولی تنازع میں نوجوان کوسڑک پر گھسیٹ کرپیٹا

Sun, 03 Jan 2021 10:57:38    S.O. News Service

دربھنگہ،3؍جنوری (ایس او نیوز؍آئی ای ایس انڈیا) بہار کی دربھنگہ میونسپل کارپوریشن کے جھاڑو دینے والے اہلکاروں کی غنڈہ گردی سے مشتعل وارڈ 3 کے لوگوں نے ہفتہ کو روڈ بلاک کردیا اور مظاہرہ کیا۔

انہوں نے میونسپل کارپوریشن اور پولیس انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ غنڈوں کے خلاف کاروائی کریں۔ دراصل یکم جنوری کوصفائی اہلکار کا ایک مقامی نوجوان سے جھگڑا ہوگیا، جس کے بعد بڑی تعداد میں صفائی اہلکار اپنی گاڑیاں لے کر علاقے میں آئے اور وہ سب اس نوجوان کو گھسیٹتے ہوئے سڑک پر لے گئے۔اس علاقے کے لوگوں نے مشتعل ہوکر سڑک بلاک کرکے بہت ہنگامہ کیا۔

یہاں واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد یونیورسٹی اسٹیشن کی پولیس موقع پر پہنچی اور بہت کوشش کے بعد جام کو منتشرکیا اور لوگوں کا غصہ کم کیا۔ ساتھ ہی میونسپل کارپوریشن کے سٹی منیجر نے کہا ہے کہ اس معاملے میں قصوروار صفائی کارکنانسس کے خلاف کاروائی کی جانی چاہئے۔اس واقعے پرمقامی لوگوں نے بتایا کہ یکم جنوری کو میونسپلٹی کلینر وارڈ نمبر 3 میں صفائی کے لئے پہنچے تھے۔ اس دوران اس کا علاقہ کے ایک نوجوان سے صفائی کو لے کر جھگڑا ہوا تھا، تاہم علاقے کے لوگوں نے اس تنازعہ کو پرسکون کیا لیکن ہفتہ کی صبح میونسپلٹی کے صفائی کارکنان پورے شہر کی صفائی کی گاڑیاں لے کر علاقے میں آئے اور اس نوجوان کو گھسیٹنا شروع کردیا۔


Share: